National

نایب سنگھ سینی ہریانہ کے وزیر اعلیٰ ہوں گے

پنچکولہ، 16 اکتوبر : ہریانہ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی کو بدھ کو ریاست کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔ یہاں منعقد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مسٹر سینی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔ میٹنگ میں مسٹر سینی کا نام ہریانہ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے انل وج نے تجویز کیا۔ ہریانہ میں 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو 48 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت ملی ہے اور وہ مسلسل تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔ مسٹر سینی مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ہوگی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments