National

کل جماعتی وفاق مہاراشٹرا کا 18 اکتوبر کو رام گری کے مٹھ کی طرف کوچ کرنے کا اعلان

کل جماعتی وفاق مہاراشٹرا کا 18 اکتوبر کو رام گری کے مٹھ کی طرف کوچ کرنے کا اعلان

اورنگ آباد ، 08 اکتوب:) اورنگ آباد میں کُل جماعتی وفاق نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والے رام گری کے مٹھ جانے اعلان کیا ہے۔ یہاں عالمگیر ہال بیتُ اليتیم شاہی مسجد میں کُل جماعتی وفاق مہاراشٹرا کی ایک مشاورتی نشست منعقد کی گئی۔ جس کی میزبانی مسلم نمائندہ کونسل اورنگ آباد نے کی۔ مہاراشٹرا وفاق کے صدر ضیاء الدین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوئی اس نشست میں 18 اکتوبر کو سرلا بیٹ رام گری کے مٹھ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رام گیری جس نے کچھ دن پہلے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی بھرے کلمات کہے تھے اور حکومت نے اسے گرفتار کرنے کے بجائے اس کی پیٹھ تھتھپائی تھی۔ اس نشست میں پورے مہاراشٹرا سے تقریباً 80 افراد نے شرکت کی۔ جس میں مولانا رفیع الدین اشرفی( پربھنی)، مولانا طفیل ندوی(اکولہ)، مولانا مفتی اعجاز (ایوت محل)، مولانا اطہر حسین اشرفی( مالیگاوں)، مولانا فاران (احمد نگر)، ایڈوکیٹ نصیر فاروقی( ناندیڑ )، مولانا صاد ندوی(ناگپور)، چاند دادا صاحب(جلگاوں)، کُل جماعتی وفاق بھساول کے ارکان ڈاکٹر مجیب، کاشف، فاروق( بھساول)، حافظ زبیر(جالنہ)، زبیر ھدائ (احمد نگر)، مجیب پٹیل (پونا)، مولانا فاروق (احمد نگر)، ارشاد احمد (ناگپور)، قاضی افضل ایدین( اونڈھا )، مولانا تابش ملی (جنتور )، شکیل حنان( جلگاوں)، اور دیگر اضلاع اور مقامات سے ملّی شخصیات شامل ہوئی۔ نیز مسلم نمائندہ کونسل اورنگ اباد کی مجلس عاملہ کے ارکان، مہاراشٹرا وفاق کے کوآرڈینیٹر شیخ منتخب الدین موجود تھے۔ سبھی نے بلا اختلاف دو فیصلے کیے۔ 12 اکتوبر بروز جمعہ کو پورے مہاراشٹرا میں ایک ساتھ حکومت کو میمورنڈم دیا جائیگا اور تب بھی گستاخ رسولِ کو گرفتار نہ کیا گیا تو 18 اکتوبر بروز جمعہ تمام مہاراشٹرا سے افراد اورنگ اباد جمع ہونگے اور نماز جمعہ کے بعد سرلا بیٹ رام گری کے مٹھ کی طرف کوچ کرے گے ۔ ساتھ ہی ساتھ وفاق نے تمام ہی شرکاء نشست سے اپیل کی وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان فیصلوں کے تعلق سے ملت کو آگاہ کریں اور اس تحریک کو مضبوط کریں۔ شرکاء نشست نے اپنے اپنے علاقوں میں وفاق کے تحت چلنے والے نظم کی روداد پیش کی اور مشورے دیے انہیں مشوروں کے روشنی میں بلا اختلاف مذکورہ فیصلے کیے گئے۔ اختتامی کلمات میں صدر وفاق ضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ "ہم آپ کے مشکور ہیکہ آپ نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اُمّت کے حق میں کچھ فیصلے کرنے کے لئے مدگار ثابت ہوئے"۔ ساتھ ہی کہا کہ ان فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے منصوبہ بندی مضبوط ہونی چاہیے اور اس سے بھی پہلے اللہ سے مدد مانگنی چاہیے جس کے راستے اللہ اور اس کے رسول نے ہمیں بتائے ہیں۔ ہمیں تین مرحلوں سے گزرنا ہے پہلا تو یہ کے اللہ سے مدد ،ہمت اور حوصلہ مانگیں ، پھر توکل کے ساتھ مضبوط منصوبہ بندی کرے اور اسے نافذ کرنے کی کوشش کرے۔ نشست کے اختتامپر تمام شرکاء 20 دن سے جاری کُل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے زنجیری مظاہرے دہلی گیٹ پہنچے جہاں پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کہ اعلان کیا گیااور عوام سے اپیل کی گئی کہ ان فیصلوں کے نفاذ میں مدد کریں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments