National

شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے آغاز پر جے شنکر کا خیرمقدم کیا

شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے آغاز پر جے شنکر کا خیرمقدم کیا

اسلام آباد/نئی دہلی، 16 اکتوبر : وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بدھ کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے مقام پر پہنچنے پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ ایس سی او 2024 کی سربراہان حکومت کی کونسل کی23 ویں میٹنگ بدھ کو اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی کے درمیان جناح کنونشن سینٹرمیں ارکان کے پہنچنے کے ساتھ شروع ہوئی۔ مسٹر شریف نے مسٹر جے شنکر کا خیرمقدم کیا اور پھر گروپ فوٹو کے لیے پوز دیا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 26 اکتوبر 2023 کو بشکیک میں ہونے والی آخری میٹنگ میں 2023-24 کے لیے ایس سی او سی ایچ کی کی صدارت سنبھالی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور ہندوستان کے وزیر خارجہ کر رہے ہیں۔ ایس سی او سمٹ 2024 میں اپنے افتتاحی خطاب میں، مسٹر شریف نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے معززین کا خیرمقدم کیا۔ آج کے اہم ایجنڈا میں مسٹر شریف کے اختتامی خطاب سے پہلے 'دستاویزات پر دستخط کرنا' ہے۔ دریں اثنا، دوپہر کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سربراہی اجلاس کی اہم باتوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ اس کے بعد مسٹرشہباز کی طرف سے ایک ’’سرکاری ضیافت‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر جے شنکر نے منگل کی شام پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments