National

بارش کم ہوئی، دباؤ کا علاقہ آگے بڑھا، کل چنئی کے قریب ساحل عبور کرے گا

بارش کم ہوئی، دباؤ کا علاقہ آگے بڑھا، کل چنئی کے قریب ساحل عبور کرے گا

چنئی، 16 اکتوبر : خلیج بنگال کے اوپر بننے والا دباؤ گزشتہ چند گھنٹے کے دوران 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے اور کل علی الصبح چنئی کے قریب شمالی تمل ناڈو کے ساحل کو عبور کر لے گا۔ چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں کل رات سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا، لیکن بارش کم ہوگئی ہے۔ شدید بارش کے ایک دن بعد کل رات 9 بجے سے بارش کی شدت میں کمی آئی جس کی وجہ سے چنئی اور مضافاتی علاقوں کے زیر آب علاقوں میں جمع پانی کم ہوگیا ہے۔ بعض علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی تاہم بعض علاقوں میں ایک دو بار کے علاوہ بارش مکمل طور پر رک گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز ایک بلیٹن میں بتایا کہ خلیج بنگال کے اوپر بننے والا دباؤ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے اور یہ چنئی سے تقریباً 360 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق، پڈوچیری سے 390 کلومیٹر مشرق اور آندھرا پردیش کے نیلورسے 450 کلومیٹر جنوب مشرق میں اسی علاقے پر مرکوز ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اس کے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اورکل صبح چنئی کے قریب پڈوچیری اور نیلور کے درمیان شمالی تمل ناڈو-جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ پرائیویٹ ویدر بلاگرز کے مطابق، اگرچہ دباؤکے چنئی کو عبور کرنے کی توقع ہے، لیکن ہواؤں کا کنورجینس کراسنگ ایریا کے شمال میں ہوگا اور چنئی کے لوگ کچھ راحت محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا، ’’آج دباؤ کی وجہ سے چنئی میں زیادہ بارش نہیں ہونے والی ہے۔ معمول کی بارش ہو سکتی ہے۔ کنورجینس جنوبی آندھرا پردیش میں منتقل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18-20 اکتوبر کے آس پاس چنئی میں دباؤ کے زمین کے قریب آنے کے بعد کچھ بارش ہو سکتی ہے اور یہ معمول کی بارش ہو گی۔ چنئی اور تروولور اضلاع میں گزشتہ دو دنوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جوشہر کے کچھ مقامات پر بالخصوص شمالی مضافاتی علاقوں میں 30 سینٹی میٹر کے قریب تھی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments