بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کنگنا رناوت کے ’جنریشن گٹر‘ پر مبنی بیان کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ سونو سود کا کہا کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ کیا بول رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے متنازع بیانات دینے والی اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے جنریشن زی (نوجوان طلبہ مظاہرین) کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ سونو سود کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیات کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور ان لوگوں کا احترام کرنا چاہیے جن کی حمایت انہیں کامیابی دلاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سونو سود سے کنگنا رناوت کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں انہوں نے مظاہرین کو جنریشن گٹر کہا تھا۔ ابتدا میں سونو نے کہا کہ انہوں نے یہ بیان نہیں سنا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایسا کہا گیا ہے تو وہ اس سے سخت اختلاف کرتے ہیں کیونکہ نوجوان ہی عوامی شخصیات کو مقام و مرتبہ دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حمایت ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے جو پبلک لائف سے وابستہ ہو۔ جب تک لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھتے رہیں گے۔ اگر وہ آپ کے ساتھ نہ ہوں تو کامیابی برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ سونو سود نے کہا یہ بات صرف فلمی دنیا یا سیاست تک محدود نہیں بلکہ ہر شعبہ زندگی پر لاگو ہے۔ آپ اداکار ہوں، ڈاکٹر ہوں یا کچھ اور، آپ کی اہمیت اسی وقت تک ہے جب تک لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جنتر منتر اور دیگر مقامات پر ہونے والے احتجاج کی ویڈیوز پر ردعمل میں مظاہرین کی زبان اور رویے کو غلیظ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر منشیات اور دیگر بے ہودہ الزامات عائد کیے تھے۔ ان کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کی تنقید کی تو کچھ نے حمایت کی جبکہ اکثریت نے مظاہرین کے لیے استعمال کی گئی زبان کو نامناسب اور توہین آمیز قرار دیا۔
Source: Admin
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments