سوڈان میں خونریزی کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آگیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان کے علاقے کردوفان میں جنازے پر حملہ کیا گیا جس میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شمالی کردوفان کے شہر الابیض میں حملہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ الابیض اب بھی سرکاری فوج کےکنٹرول میں ہے۔ واقعے کے بعد آرایس ایف کی پیش قدمی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آرایس ایف شہر پر بڑے حملے کی تیاری میں مصروف ہے۔ تیل سے مالامال علاقے میں سوڈانی فوج اور آرایس ایف میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ خانہ جنگی اور قتل عام کے بعد سوڈان کے ٹکڑے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق الفاشر کے بعد آرایس ایف نے دارفور کے تمام 5صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے جس سے سوڈان میں تقسیم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ آر ایس ایف مغربی و جنوبی علاقوں پر قابض ہے جب کہ فوج شمال و مشرقی خطے میں موجود ہے۔ آرایس ایف نے الفاشر پر قبضے کے بعد وسطی کوردفان پر حملےکی تیاری شروع کر دی ہے۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے بھی سوڈان میں مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوڈان میں تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران تیزی سے بےقابو ہوتا جا رہا ہے۔ الفاشر 2سال سے زیادہ جاری خانہ جنگی کے دوران سوڈانی فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔ 26اکتوبر کو آرایس ایف کے قبضے کے بعد شہر میں خوفناک قتل وغارت شروع ہوئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں