National

سنت کبیر نگر: ضلع پنچایت کی میٹنگ میں ایم پی۔ ایم ایل اے میں کہا سنی

سنت کبیر نگر: ضلع پنچایت کی میٹنگ میں ایم پی۔ ایم ایل اے میں کہا سنی

سنت کبیر نگر:08اپریل: اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں ضلع پنچایت کی میٹنگ میں منگل کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم پی اور بی جے پی ایم ایل اے کے درمیان جم کر نوک جھونک ہوئی۔ میٹنگ میں بی جےپی ایم ایل اے صدر انکر راج تیواری نے اپنی حکومت کی حصولیابیاں شمار کراتے ہوئے طنز کسا کہ سابقہ حکومت میں مجرمین کو پولیس سے چھڑوانے کے لئے تھانوں پر جاتے تھے لیکن یوگی حکومت میں فون نہیں بلکہ مجرمین کے گھر گرانے کے لئے بلڈوزر جاتا ہے۔ آخر میں اپنی باری آنے پر ایس پی ایم پی لکشمی کانت عرف پپو نشاد نے ایم ایل اے کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا’ ایم ایل اے جی ہماری حکومت کی حصولیابیاں سنیں۔ اسی سلسلے میں دونوں میں نوک جھونک شروع ہوگئی اور معاملہ بڑھنے لگا۔ حالات بگڑنے کے شبہ کے پیش نظر سی ڈی او جئے پرکاش ترپاٹھی نے مداخلت کیا اور معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ سی ڈی او نے کہا کہ ضلع پنچایت کی میٹنگ کے ایجنڈے پر ہی بات کریں۔ اس پر رکن پارلیمان نے انہیں چپ رہنے کو کہتے ہوئے کہا کہ جب ایم ایل اے اپنی حکومت کی حصولیابیاں شمار کرارہے تھے تب وہ خاموشی سے سن رہے تھے لیکن ان کے ذریعہ اپنی حکومت کی حصولیابیاں بتانے پر سننا کیوں نہیں چاہتے ہیں۔فی الحال افسران کی سوجھ بوجھ سے حالات سنبھل گئے بصورت دیگر سات سال قبل ہوئے واقعہ کا شبہ پیدا ہوگیا تھا۔ بعد میں اتفاق رائے سے سال 2025أ26 کا 79 کروڑ 11 لاکھ 48 ہزار روپئے کا ایکشن پلان منظور کیا گیا اور 46 لاکھ 77 ہزار 9ہزار 388 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ضلع پنچایت چیئرمین بلرام یادو نے کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments