National

امریکی نائب صدر  کریں گے اٹلی اور ہندستان کا دورہ

امریکی نائب صدر کریں گے اٹلی اور ہندستان کا دورہ

واشنگٹن، 16 اپریل : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 18 اپریل سے 24 اپریل تک اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی اور ہندستان کا دورہ کریں گے۔ مسٹر وینس دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں نائب صدر کے دفتر نے یہاں بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں نائب صدر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقات کریں گے۔ امریکی نائب صدر ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولین سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہندوستان میں مسٹر وینس نئی دہلی، جے پور اور آگرہ جائیں گے۔ نائب صدر، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اور ان کا خاندان ثقافتی مقامات پر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments