National

وقف قانون پر پاکستان کے تبصرے کو ہندستان نے مسترد کیا

وقف قانون پر پاکستان کے تبصرے کو ہندستان نے مسترد کیا

نئی دہلی، 15 اپریل :ہندستان نے نئے وقف قانون کے سلسلے میں پاکستان کے تبصروں کو آج سختی سے مسترد کر دیا اور اسے نصیحت دی کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے معاملے میں اپنا ریکارڈ دیکھے۔ وقف قانون پر پاکستان کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ’’ہم ہندوستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ وقف ترمیمی قانون پر پاکستان کی طرف سے کیے گئے بے بنیاد تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔‘‘ مسٹرجیسوال نے کہا، ’’پاکستان کو ہندوستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پاکستان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتے وقت دوسروں کو نصیحت دینے کے بجائے اپنے ہی ریکارڈ پر نظر ڈالے۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments