چنئی، 16 اپریل : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو پرائیویٹ حج کوٹہ کی اچانک منسوخی پر خط لکھ کر ان سے سعودی عرب کے افسران کے ساتھ فوری طور پر اس مسئلے کواٹھانے اور جلد از جلد حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ اس سے ہزاروں ہندوستانی مسلم عازمین حج کو کافی پریشانی ہوئی ہے، مسٹر اسٹالن نے مسٹر مودی سے کہا کہ ان کی مداخلت سے حج کوٹہ بحال ہوجائےگا اور عازمین اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا جائے گا۔ مسٹر مودی کو لکھے گئے ایک نیم سرکاری خط میں، انہوں نے کہا کہ وہ نجی حج کوٹہ کی اچانک منسوخی کے بارے میں تشویش کا فوری معاملہ اٹھانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں، جس سے ہزاروں ہندوستانی عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جن میں تمل ناڈو کے بہت سے لوگ بھی شامل ہیں، جو حج کی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا “جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو مسلمانوں کے لیے ایک انتہائی مقدس اور زندگی میں ایک بار ہونے والا مذہبی فریضہ ہے۔ اس سفر کی روحانی اہمیت بہت زیادہ ہے اور عازمین حج اکثر اس سفر پر جانے کے لیے اپنی زندگی کی بچتیں خرچ کرتے ہیں۔ مسٹر اسٹالن نے کہا’’اس سال حج 04 جون سے 09 جون، 2025 تک ہونے کی امید ہے اور عازمین حج مئی 2025 کے مہینے میں سعودی عرب کا سفر شروع کر سکتے ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2024 کے دوران تقریباً 1,75,000 ہندوستانی عازمین حج حج میں شرکت کی۔ جنوری 2025 میں ہندوستان نے سعودی عرب کے ساتھ 1,75,025 عازمین حج کا کوٹہ طے کرتے ہوئے ایک باہمی معاہدے پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہا ’’مذکورہ کوٹہ کو ریاستی حج کمیٹیوں اور پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے درمیان 70:30 کے تناسب سے تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق حج 2025 کے لیے ریاستی حج کمیٹیوں کو 122,517 نشستیں اور پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو 52,507 نشستیں الاٹ کی گئی تھیں۔‘‘ انہوں نے کہا’’مجھے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ہندوستان کے حج کوٹہ میں اچانک کمی کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے لیے مختص تقریباً 52,000 حج سیٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں‘‘۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ اچانک فیصلے نے بہت سے عازمین حج کو، جو اپنی ادائیگیاں مکمل کر چکے ہیں، گہری تشویش اور غیر یقینی کی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میری درخواست ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر سعودی عرب کے افسران کے ساتھ اٹھایا جائے اور جلد از جلد حل تلاش کیا جائے۔‘‘ مجھے یقین ہے کہ آپ کی مداخلت حج کوٹہ بحال کرے گی اور عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلائے گی۔
Source: uni news
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج