نئی دہلی، 15 اپریل :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے آج صنعت کار اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے ہریانہ میں زمین کے ایک سودے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی یہاں ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں افسران نے مسٹر واڈرا سے شکوپور، ہریانہ میں زمین کی خریداری کے سودے سے متعلق کئی سوالات پوچھے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کو اس سودے کے بارے میں کچھ نئی معلومات ملی تھیں اور مسٹر واڈرا سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جانی تھی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صنعت کار واڈرا نے کہا کہ یہ کارروائی ’’انتقام کی سیاست‘‘ سے متاثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کو اس ڈیل میں کوئی بے ضابطگی نہیں ملی ہے اور یہ صرف انہیں ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ان کے پاس جو بھی معلومات تھیں وہ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ انہوں نے حکام کو ہزاروں دستاویزات بھی دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے سے زیر التوا ہے، اس میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی اور اسے بلاوجہ غیر ضروری طور پر طول دیا جا رہا ہے۔ مسٹر واڈرا نے کہا کہ جب بھی وہ لوگوں کے مفاد کی بات کرتے ہیں تو انہیں ڈرانے یا لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ صنعتکار واڈرا کو اس معاملے میں پہلے 8 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، لیکن جب وہ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، جن کے دور میں یہ سودا ہوا، بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اس سودے میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے۔ ی
Source: uni urdu news service
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج