نئی دہلی، 15 اپریل :۔ وقف (ترمیمی) قانون 2025 کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر مختلف عرضیوں پر بدھ کے روز سماعت کی جائے گی۔ سیاسی اور سماجی شعبے کی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس قانون کے خلاف عدالت میں 12 سے زائد عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں اسے آئین کے منافی اور ایک مخصوص مذہبی فرقے کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے ان عرضیوں پر 16 اپریل کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف ترمیمی قانون کو پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں طویل مباحثے کے بعد پاس کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد یہ قانون نافذ ہو چکا ہے۔ اس قانون کے خلاف عرضی گزاروں میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی، ترنمول کانگریس کی رکنِ پارلیمان مہوا موئترا، اداکار سے سیاستدان بنے تملگا ویتری کژگم کے صدر وجے، اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی جیسے افراد و تنظیمیں شامل ہیں۔ عرضی گزاروں نے دلیل دی ہے کہ یہ قانون وقف اداروں کی خودمختاری کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور مسلم اوقاف پر حکومت کا کنٹرول بے حد بڑھا دیتا ہے۔ سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے بھی اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ تقریباً تمام عرضی گزاروں نے اسے آئین کے آرٹیکل 14، 25 اور 26 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ترمیمات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی معاملے میں مرکزی عرضی گزار اور شری کرشن جنم بھومی مکتی ٹرسٹ کے صدر ایڈووکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ نے بھی ترمیم شدہ قانون کی پرزور حمایت کی ہے۔ اسی طرح کرشن جنم بھومی مقدمے میں ایک اور اہم شخصیت ایڈووکیٹ وشنو شنکر جین بھی عدالت میں پیش ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Source: uni urdu news service
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
بیجاپور میں نکسلی کیمپ پر فوجیوں کا قبضہ
مراٹھی شناخت مٹانے کی سازش، ہندی تھوپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: کانگریس
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
اتر پردیش میں مرشد آباد تشدد کے خلاف احتجاج میں ممتا بنرجی کا پتلہ پھونکا
بریلی:عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج