Sports

سنسنی خیز مقابلے میں ہندستانی انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے میں ہندستانی انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دے دی

بلاوایو، 17 جنوری : ویبھَو سوریہ ونشی (72) اور ابھیگیان کنڈو (80) کی شاندار نصف سنچری اننگز کے بعد ویہان ملہوترا (چار وکٹ) اور کھلن پٹیل (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ہندستان نے ہفتے کو انڈر 19 عالمی کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت 18 رن سے شکست دے دی۔ 239 رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہ رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں جاوَید ابرار (5) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد کپتان عزیزالحق حکیم نے رفعت بیگ کے ساتھ اننگز سنبھالی اور دوسری وکٹ کے لیے 56 رن جوڑے ۔ 12ویں اوور میں کنشک چوہان نے بیگ (37) کو آوٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ دو وکٹ پر 92 رن کے اسکور پر بارش شروع ہو گئی۔ بارش رکنے کے بعد بنگلہ دیش کو نظرثانی شدہ ہدف ملا، تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ کمال صدیقی (15) کے طور پر گری، جنہیں ویہان ملہوترا نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔ اس کے بعد 24ویں اوور میں ملہوترا نے شیخ پرویز (7) کو آ¶ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اگلے ہی اوور میں کھلن پٹیل نے عزیزالحق حکیم (51) کو آ¶ٹ کر کے بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ حاصل کی اور ہندوستان کی میچ میں مضبوط واپسی کرائی۔ اس کے بعد کھلن پٹیل نے فرید حسن (1) کو بھی آ¶ٹ کیا۔ 29ویں اوور کی تیسری گیند پر کھلن پٹیل نے اقبال حسین (2) کو آ¶ٹ کر کے 146 رن پر بنگلہ دیش کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ ہندستان کی جانب سے ویہان ملہوترا نے چار وکٹ حاصل کیں، جبکہ کھلن پٹیل کے حصے میں تین وکٹ آئیں۔ کنشک چوہان اور دیپیش دیویندرن نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی انڈر-19 ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی اور 53 کے مجموعی اسکور تک اس کے تین وکٹ گر گئے ۔ کپتان آیوش مہاترے (6) اور ویدانت تریویدی (صفر) کو تیسرے اوور میں ال فہد نے آ¶ٹ کیا، جبکہ وہان ملہوترا (7) کو 10ویں اوور میں عزیزالحکیم نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد ابھیگیان کنڈو نے ویبھو سوریہ ونشی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بٹورے ۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رن کی شراکت قائم کی، اسی دوران ویبھو سوریہ ونشی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 27ویں اوور میں اقبال حسین نے ویبھو سوریہ ونشی کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو چوتھا نقصان پہنچایا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے 67 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 72 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہروَنش پنگالیا (2) اور کنشک چوہان (28) رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ بارش کے باعث کھیل رکے جانے کے وقت ہندستان نے 39 اوور میں چھ وکٹ پر 192 رن بنا لیے تھے ۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو 40ویں اوور میں شیخ پرویز نے امبریش (5) کو آ¶ٹ کیا۔ ہندستان کی آٹھویں وکٹ کھلن پٹیل (8) کے طور پر 45ویں اوور میں گری۔ اس دوران ابھیگیان کنڈو ایک اینڈ سنبھالے ہوئے رن بناتے رہے ، تاہم 47ویں اوور میں ال فہد نے انہیں آ¶ٹ کر دیا۔ ابھیگیان کنڈو نے 112 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 80 رن کی اننگز کھیلی۔ 49ویں اوور کی چوتھی گیند پر ال فہد نے دیپیش دیویندرن (11 رن، 6 گیندیں) کو آ¶ٹ کر کے ہندستانی اننگز کو 238 رن پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ال فہد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اقبال حسین اور عزیزالحکیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شیخ پرویز نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments