Sports

سنجو سیمسن کی خطرناک بلے بازی ، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

سنجو سیمسن کی خطرناک بلے بازی ، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

کولکتہ، یکم مارچ : ہندستان نے سنجو سیمسن (97 رن ناٹ آوٹ ) کی خطرناک اور ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے آخری دلچسپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں پانچ مارچ کو اس کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔ ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی، تاہم میچ کے اصل ہیرو سنجو سیمسن کی جارحانہ اور ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ایک طرف جہاں وکٹ گرتے رہے وہیں سنجو سیمسن پہاڑ کی طرح ڈٹ کر ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کا سامنا بغیر کسی دبا¶ کے کرتے رہے اور اسکور بورڈ میں رنوں کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا اور ٹیم انڈیا کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سنجو نے 50 گیندوں میں 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار 97 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے پہلے اوور میں پانچ رن بنائے ، جہاں عقیل حسین کے اوور میں کوئی با¶نڈری نہیں آئی۔ دوسرے اوور میں میتھیو فورڈ کی با¶نسر ابھیشیک کے ہیلمٹ پر لگی جس کے بعد کنکشن پروٹوکول کے تحت کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا اور فزیوز نے ان کا معائنہ کیا۔ تیسرے اوور کی آخری گیند پر عقیل حسین نے ابھیشیک شرما کو کیچ آ¶ٹ کرا دیا۔ بیک آف لینتھ گیند پر ابھیشیک نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند ہوا میں بلند ہوگئی اور شمرون ہٹمائر نے کیچ تھام لیا۔ اس اوور میں سنجو سیمسن نے دو چھکے جڑ کر ٹیم کے اسکور کو رفتار دی اور مجموعی طور پر 17 رن بنے ۔ پانچویں اوور کی تیسری گیند پر ہندوستان کو دوسرا دھچکا لگا جب ایشان کشن 10 رن بنا کر آ¶ٹ ہوگئے ۔ انہیں جیسن ہولڈر نے ہٹمائر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پاور پلے کے اختتام تک ہندوستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 53 رن اسکور بنایا۔ اس کے بعد سنجو سیمسن اور کپتان سوریہ کمار یادو نے اننگز کو سنبھالا۔ ساتویں اوور میں دونوں نے مل کر 14 رن بنائے جس میں سیمسن کا چوکا اور سوریہ کمار کا چھکا شامل تھا۔ دسویں اوور میں سیمسن نے گوداکیش موتی کی گیند پر چوکا لگا کر 26 گیندوں پر اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم گیارہویں اوور میں ہندستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سوریہ کمار یادو 16 گیندوں پر 18 رن بنا کر آ¶ٹ ہوگئے ۔ انہوں نے سیمسن کے ساتھ 35 گیندوں پر 58 رن کی اہم شراکت قائم کی۔ بعد ازاں 13ویں اوور میں تلک ورما نے شمر جوزف کے اوور میں لگاتار تین چوکے لگا کر رن رفتار کو مزید تیز کر دیا، جبکہ اوور کی پہلی گیند پر سنجو سیمسن نے بھی چوکا لگایا۔ہندوستانی اننگز کے 14.4 اوور میں ٹیم کو اہم نقصان اٹھانا پڑا جب تلک ورما بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آ¶ٹ ہوگئے ۔ جیسن ہولڈر کی سست گیند مڈل اسٹمپ پر تھی، جس پر تلک ورما نے کریز سے ہٹ کر اِن سائیڈ آ¶ٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند کو مطلوبہ بلندی نہ دے سکے ۔مڈ آف پر موجود شمرون ہٹمائر نے پیچھے کی طرف دوڑتے ہوئے سر کے اوپر شاندار کیچ تھام لیا۔ تلک ورما نے 15 گیندوں پر 27 رن اسکور بنایا، جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی وکٹ سے ہندوستانی اننگز کی رفتار کو دھچکا لگا۔ہندوستانی اننگز کے 16ویں اوور میں ٹیم نے 14 رن اسکور بنا کر ہدف کے تعاقب میں رفتار برقرار رکھی۔ سنجو سیمسن اور ہاردرک پانڈیا نے شمار جوزف کے اوور میں دو چوکے لگا کر رن رفتار کو تیز کیا۔ اس اوور کے بعد ہندوستان کو جیت کے لیے آخری چار اوورز میں 24 گیندوں پر 36 رن درکار ہیں، جبکہ سیمسن اور پانڈیا کریز پر موجود تھے ۔ ہاردک پانڈیا 17 ویں اوور میں اس وقت آوٹ ہونے سے بچ گئے جب شیفرڈ کی پہلی گیند پر جیسن ہولڈر نے کیچ چھوڑ دیا جو ٹیم کو مہنگا ثابت ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں سات رن درکار ہیں۔ 19ویں اوور میں شمار جوزف کی دوسری گیند پر ہاردرک پانڈیا کی اننگز اختتام کو پہنچ گئی۔ انہوں نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی ایکسٹرا کور کی جانب گئی جہاں جیسن ہولڈر نے آسان کیچ تھام لیا۔ پانڈیا 17 رن اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس سے قبل انہوں نے اننگز کے آخری مرحلے میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تین گیندوں پر دو چوکے لگا کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری اوور میں ہندوستان نے مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا پانچ مارچ کو انگلینڈ سے ہوگا۔ اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے ۔ نویں اوور میں ورون چکرورتی نے شائی ہوپ کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا، ہوپ نے 33 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے ۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے شمرون ہیٹمائر (12 گیندوں پر 27 رنز) کو آ¶ٹ کیا اور اسی اوور کی پانچویں گیند پر روسٹن چیس کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ روسٹن چیس نے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رن کی اننگز کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 14 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا ۔ روومین پاول نے 19 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ناٹ آ¶ٹ رہے ، جبکہ جیسن ہولڈر نے 22 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ورون چکرورتی اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments