ممبئی 30 مئی : شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما سنجے راوت نے وزیراعظم نریندر مودی پر ‘آپریشن سندور’ کے نام پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے ۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے فوجی جوانوں نے انجام دیا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اسے ایک سیاسی ایجنڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہیں سندور یاترا نکالی جا رہی ہے ، تو کہیں ‘آپریشن بنگال’ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کا سخت جواب دیا ہے ۔ راوت کے مطابق اگر انتخابی یاترا نکالنی ہے تو ضرور نکالیں لیکن فوجی کارروائی کو عوامی جذبات سے جوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔مسٹڑراوت نے سندور کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، “سندور بہت مقدس ہوتا ہے ، جسے شوہر اپنی بیوی کی مانگ میں بھرتا ہے ۔ آپ لوگ اسے ایک انتخابی ہتھیار بنا رہے ہیں۔ آپ کے کارکن خواتین کے بیچ سندور بانٹ رہے ہیں۔ یہ سندور کی توہین ہے ۔انھوں نے کہا کہ “آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ ایسے اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلکہ عوام میں غلط پیغام جائے گا۔’ ’ سنجے راوت کا کہنا تھا کہ جلد ہی راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی مانگ کریں گی تاکہ اس معاملے پر سنجیدہ بحث کی جا سکے ۔ایک صحافی کے سوال پر طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ “پہلگام کے چھ دہشت گرد شاید اس لیے نہیں پکڑے جا رہے کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ ان کی تفصیل شاید بی جے پی آفس میں موجود ہو!’اس دوران سنجے راوت نے اپنی کتاب ‘نرکاتلا سورگ’ کا بھی ذکر کیا۔ یہ کتاب ان کے جیل کے دنوں پر مبنی ہے ، جو انہوں نے پاترا چال گھوٹالہ میں ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے بعد لکھی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ کتاب اب ہندی اور انگریزی میں بھی شائع ہونے جا رہی ہے اور وہ اسے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی پیش کریں گے ۔راوت نے بتایا کہ انہوں نے یہ کتاب کل ہی وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس اور راج ٹھاکرے کو دی ہے اور ان کے مطابق اجیت پوار کو بھی اسے ضرور پڑھنا چاہیے ۔ کتاب میں جیل میں گزارے گئے ان کے 100 دنوں کے تجربات شامل ہیں، جنہیں انہوں نے تفصیل سے قلمبند کیا ہے ۔
Source: Uni News
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ