International

سنہ2026ء میں رمضان کی آمد قریب، 19 فروری بروز جمعرات پہلا روزہ متوقع

سنہ2026ء میں رمضان کی آمد قریب، 19 فروری بروز جمعرات پہلا روزہ متوقع

فلكیاتی حسابات کے مطابق نئے ہجری سال 1447ھ میں ماہِ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری 2026ء کو متوقع ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق رمضان 1447ھ کا چاند منگل 17 فروری کو شام 4 بجکر 1 منٹ پر (امارات کے وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 3 بجکر 1 منٹ بنتا ہے۔ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند غائب ہو جائے گا، اس طرح غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، لہٰذا اس شام ہلال نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد پر جمعرات 19 فروری رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا، جبکہ عیدالفطر یعنی شوال 1447ھ کا آغاز جمعہ 20 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان بدھ 18 فروری 2026 (29 شعبان 1447ھ) کی شام چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ رؤیتِ ہلال کی شرعی تصدیق ہمیشہ کی طرح 29 شعبان کی شام کی جاتی ہے۔ اسلامی قمری تقویم 12 مہینوں پر مشتمل ہے اور اس کا دارومدار چاند کے زمین کے گرد ایک مکمل چکر پر ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ 2026 ءکے رمضان میں اسلامی ممالک میں روزوں کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں روزے تقریباً 12 گھنٹے کے ہوں گے، جن میں سعودی عرب، مصر، امارات، قطر اور کویت بھی شامل ہیں، جبکہ ماہِ رمضان کے اختتام تک روزے بڑھ کر تقریباً 13 گھنٹے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments