Sports

سمریتی مندھنا کا پلاش موچل کیساتھ شادی منسوخ کرنے کے بعد پہلا بیان

سمریتی مندھنا کا پلاش موچل کیساتھ شادی منسوخ کرنے کے بعد پہلا بیان

نئی دہلی : بھارتی کرکٹر سمریتی مندھنا کا میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ باضابطہ شادی منسوخ کرنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا نے حال ہی میں میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی ویمنز کرکٹر ٹیم کی نائب کپتان کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے زیادہ وہ کسی چیز سے محبت نہیں کرتیں، بھارتی جرسی پہننا ہی ان کی سب سے بڑی قوت ہے، مسائل اور فالتو خیالات کو ایک طرف رکھ کر زندگی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سمریتی مندھنا کی شادی کیوں ملتوی ہوئی؟ کے آر کے کا حیران کن دعویٰ سمریتی مندھنا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے میوزک کمپوزر پلاش موچل سے شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں طویل عرصے سے تعلقات میں تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور شادی سے چند روز قبل یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اگرچہ وہ ایک نجی شخصیت ہیں لیکن انہیں یہ بات واضح کرنا ضروری لگی کہ ان کی شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔ سمرتی مندھانا کی یہ وضاحت سامنے آنے کے بعد پلاش موچل نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور اس رشتے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments