Activities

سماج کےلئے بہترین کام کرنے پر بھیرو ناتھ اور جمیل خان کو استقبالیہ

سماج کےلئے بہترین کام کرنے پر بھیرو ناتھ اور جمیل خان کو استقبالیہ

کولکاتا13 اگست : عبد الخالق فاﺅنڈیشن کی جانب سے یہاں بیل گچھیا میں چت پور اسٹیشن میں لوگوں کےلئے بہترین کام انجام دینے پران لوگوں کو شاندار استقبالیہ دیا گیا ۔بیل گچھیا کے اردو ہائی اسکول میں اس سلسلے میں ایک شاندار پروگرام کا اہتما م کیا گیا جس میں علاقے کی نامور ہستیوں نے شرکت کی۔ ا س پروگرام میں بیل گچھیا امن کمیٹی کے ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔بھیرون ناتھ پرساد بیمار ہونے کی وجہ سے پروگرام میں حاضر نہیں ہوسکے۔ لیکن محمد جمیل خان موجو د تھے ۔انہیں شانہ زیب، کیپ مومنٹو وغیرہ دے کر ان کا استقبا ل کیا گیا۔ اس موق پر اور اس پروگرام کو بنانے ، سجانے سنوارنے میںجو لوگ موجود تھے ان میں ڈاکٹر پرسون کمار گھوش، مولانا معین الدین قاسمی، حاجی وسیم خان، ماسٹر شوکت خان، ماسٹر شوکت بشیر، ماسٹر محمد ناصر، ماسٹر محمد نعیم ، سکریٹری عبد الخالق ، اناﺅنسر شمشاد خان اور ماسٹر محمد کلیم کے نام قابل ذکر ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments