Sports

سلمان علی آغا کا رن آؤٹ کھیل کی اسپرٹ کیخلاف قرار

سلمان علی آغا کا رن آؤٹ کھیل کی اسپرٹ کیخلاف قرار

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سلمان علی آغا کو میزبان ٹیم کے اسپنر مہدی حسن نے رن آؤٹ کیا لیکن کرکٹ کے حلقوں میں اس کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا جارہا ہے۔ ماضی میں کرکٹ میں کئی واقعات ایسے ہیں جب ٹیموں کے پاس حریف بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا پورا موقع اور جواز تھا مگر اُنہوں نے کھیل کی اسپرٹ کو مقدم رکھا۔ 1987 کے ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کو آخر ی اوور میں جیت کیلئے 14رنز درکار تھے، سلیم جعفر رن کے لئے کریز سے باہر جاچکے تھے، مگر کورٹنی والش نے اُنہیں رن آؤٹ نہیں کیا اور وارننگ دے کر واپس رن اپ پر چلے گئے۔ آخری گیند پر پاکستان نے وننگ رن حاصل کرلئے، ویسٹ انڈین بولر کورٹنی والش اور اُن کی ٹیم نے شکست گوارا کرلی مگر کھیل کی اخلاقیات پر آنچ نہیں آنے دی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں آئرش بیٹر اینڈی میک برائن رن بنانے کی کوشش میں بیچ پچ پر گرگئے لیکن کیپر آصف شیخ نے میک برائن کو آؤٹ نہیں کیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ میں بھارتی بولر محمد شامی نے سری لنکن بیٹر کو منکڈ آؤٹ کردیا، بھارتی کپتان روہت شرما کے کہنے پر امپائرز نے سری لنکن بیٹر کو واپس بُلالیا۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں جب انگلش بیٹر کرس گیل کے گیند کرانے سے پہلے ہی کریز سے باہر نکل گئے تو کرس گیل رُک گئے اور گیند کو وکٹ پر مارنے کا انداز اپناتے ہوئے بیٹر کو آؤٹ کرنے کی وارننگ دی اور رن اپ پر واپس چلے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments