Sports

سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم ہوگیا، بنگلادیش کے 437 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے۔ محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ سہلٹ میں کھیلے جارہے میچ میں آج پاکستانی اوپنرز نے چوتھے دن کا کھیل شروع کیا تو 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جہاں عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری جب اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پاکستان کا اسکور 133 پر پہنچایا جہاں بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بیٹر سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رک سکے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور 162 رنز پر پہنچا تو کپتان شان مسعود بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 296 تک پہنچایا جہاں سلمان 71 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ دن کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹر حسن علی تھے، جو بغیر کوئی رن بنائے 304 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ اب تک بنگلادیش کے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز بنائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments