Sports

سلہٹ ٹیسٹ: دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کو پاکستان پر 156 رنز کی برتری حاصل

سلہٹ ٹیسٹ: دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کو پاکستان پر 156 رنز کی برتری حاصل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف 156 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اتوار کو سلہٹ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بابر اعظم 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل آٹھ، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان نے 13 رنز بنائے۔ حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے تین، تین اور تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments