National

شیئر بازار میں گراوٹ، آئی ٹی سیکٹر نے دباؤ ڈالا

شیئر بازار میں گراوٹ، آئی ٹی سیکٹر نے دباؤ ڈالا

ممبئی: امریکہ میں فیڈرل ریزرو کی میٹنگ سے قبل پیر کے روز ہندوستانی شیئر بازار سست روی کے ساتھ کھلے۔ ہفتے کے پہلے دن بازار میں جہاں آئی ٹی، فارما مالیاتی خدمات اور صحت کے شعبوں کی کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت زیادہ رہی، وہیں آٹو، بینکنگ اور ریئلٹی سیکٹروں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ بی ایس ای کا 30 شیئرز والا عدد اشاریہ سینسکس 20.81 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 81,925.51 پوائنٹ پر کھلا، لیکن کچھ ہی دیر میں یہ لال نشان میں چلا گیا۔ تا دم تحریریہ گزشتہ دن کے مقابلے 56.90 پوائنٹ (0.07 فیصد) نیچے 81,847.80 پوائنٹ پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 4.90 پوائنٹ بڑھ کر 25,118.90 پوائنٹ پر کھلا۔ خبر لکھے جانے تک 29.65 پوائنٹ یعنی 0.12 فیصد گر کر 25,084.35 پوائنٹ پر تھا۔ سنسیکس میں انفو سِس، ایچ ڈی ایف سی بینک، سن فارما اور ٹی سی ایس کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ ، آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فن سَرو اور ٹاٹا موٹرز کے شیئرزمیں اضافہ دیکھا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments