Sports

شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی

شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی

بھارت کے سابق کرکٹر شیکھر دھون نے گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر یزویندر چہل نے شیکھر دھون کی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ شیکھر دھون اور صوفی شائن دہلی این سی آر میں منعقدہ نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ تقریب میں اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ یزویندر چہل نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے یار کی شادی ہے۔‘ شادی سے قبل جوڑے کی ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں جس کی تصاویر سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ واضح رہے کہ شیکھر دھون اور صوفی شائن 2025 سے ساتھ ہیں جبکہ جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر انہوں نے صوفی شائن سے منگنی کی تصدیق کی تھی۔ آئرلینڈ میں پیدا ہونے والی صوفی ’پروڈکٹ کنسلٹنٹ‘ ہیں اور اس وقت ابوظہبی میں ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ صوفی شائن نے لمبرک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں 2023 میں عائشہ مکھرجی سے علیحدگی کے بعد یہ شیکھر دھون کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی 11 سال تک قائم رہی اور ان کا ایک بیٹا زور آور ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments