Sports

شریس ایر کی شاندار سنچری سے پنجاب نے لکھنو کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امیدیں برقرار رکھیں

شریس ایر کی شاندار سنچری سے پنجاب نے لکھنو کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امیدیں برقرار رکھیں

لکھن¶، 23 مئی: شریس ایر کی شاندار سچنری (101 ناٹ آوٹ) اور پربھسمرن سنگھ (69) کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے ہفتے کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 68 ویں مقابلے میں لکھن¶ سپر جائنٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔ 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم نے ابتدائی جھٹکوں کے باوجود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پربھسمرن سنگھ اور کپتان شریاس ایئر نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ لکھن¶ کو آغاز میں بڑی کامیابی اس وقت ملی جب محمد شامی نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر پریانش آریہ کو آ¶ٹ کر دیا۔ پریانش پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈوکٹ پر موجود ارجن تندولکر کو کیچ دے بیٹھے ۔ شامی نے جلد ہی دوسرا شکار بھی کر لیا، جب کوپر کونولی 18 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔ فل لینتھ گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کا آف اسٹمپ اکھڑ گیا۔ ابتدائی دو وکٹوں کے بعد پربھسمرن سنگھ اور کپتان شریاس ایئر نے اننگز کو سنبھالا۔ پانچ اوورز کے بعد پنجاب کا اسکور 55 رنز تک پہنچ گیا۔ دگویش راٹھی کے اوور میں پربھسمرن نے دو خوبصورت چوکے لگا کر رفتار تیز کی۔6.4 اوور میں پربھسمرن کو پہلا زندگی دان ملا، جب ارجن تندولکر کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت مشکل کیچ مکمل نہ کر سکے ۔ بعد ازاں 13.1 اوور میں انہیں دوسرا موقع بھی ملا۔ پرنس یادو کی گیند پر آیوش بدونی نے کور پر لو کیچ پکڑا، لیکن تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند گھاس سے لگی تھی، جس کے باعث پربھسمرن ناٹ آ¶ٹ قرار پائے ۔ پربھسمرن نے دونوں مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف 28 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، جو اس سیزن کی ان کی چھٹی ففٹی رہی۔ دوسری جانب شریاس ایئر نے بھی 33 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور اس دوران اپنے ٹی-20 کریئر کے 7 ہزار رنز بھی مکمل کیے ۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان سنچری شراکت قائم ہوئی، جس کی بدولت 10 اوورز کے بعد پنجاب کا اسکور 2 وکٹوں پر 105 رنز تک پہنچ گیا۔ اس مرحلے پر ایئر 43 جبکہ پربھسمرن 41 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔ پنجاب کی مضبوط شراکت کے دوران لکھن¶ کو اہم کامیابی اس وقت ملی جب ارجن تندولکر نے خطرناک انداز میں کھیلنے والے پربھسمرن سنگھ کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد شریس ایر نے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور لکھن¶ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پنجاب کو جیت سے ہمکنار کیا۔ لکھن¶ کی جانب سے سب سے زیادہ محمد شامی نے دو وکٹیں جبکہ ارجن تیندولکر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری لکھن¶ سپر جائنٹس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس نے محض 20 رن کے مجموعی اسکور پر اپنے دو اہم وکٹ گنوا دیے ۔ ارشین کلکرنی (صفر) اور نکولس پورن دو رن بنا کر سستے میں آ¶ٹ ہوئے ۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے آیوش بدونی نے جوش انگلس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 49 رن جوڑے ۔ ساتویں اوور میں یوزویندر چہل نے بدونی کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ بدونی نے 18 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنوں کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ بعد ازاں، 14 ویں اوور میں چہل نے کپتان رشبھ پنت کو 26 رن پر آ¶ٹ کیا۔ 17 ویں اوور میں ششانک سنگھ نے سنچری کی طرف بڑھ رہے جوش انگلس کو آ¶ٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلس نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ 18 ویں اوور میں مارکو یانسن نے مکول چودھری کو صرف ایک رن پر آ¶ٹ کیا۔ آخری اوورز میں عبد الصمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 37 رن بنائے ، جبکہ ارجن تندولکر پانچ گیندوں پر پانچ رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ اس طرح لکھن¶ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹ کھو کر 196 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments