International

شرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس : ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے بعد نیتن یاہو کی شرکت منسوخ

شرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس : ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے بعد نیتن یاہو کی شرکت منسوخ

ترکیہ نے امن سربراہ کانفرنس میں اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت کی مخالفت کی ہے۔ کانفرنس جس کا انعقاد آج پیر کے روز ہو رہا ہے، اسرائیلی رہنما کی شرکت کو آخری لمحے پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت کی مخالفت طیب ایردوآن نے کی۔ جن کی حمایت میں بعض دوسرے لیڈر بھی آگئے اور انہوں نے نیتن یاہو کی اس امن سربراہ کانفرنس میں شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں مصر کے ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ نیتن یاہو اب شرم الشیخ میں امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں آرہے ہیں۔ تاہم ان ذرائع نے اپنا نام سامنے لانا پسند نہیں کیا ہے کہ انہیں اس موضوع پر سرکاری طور پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments