Sports

شوٹنگ کے قومی کوچ ریپ کے الزام میں گرفتار

شوٹنگ کے قومی کوچ ریپ کے الزام میں گرفتار

ں شوٹنگ کے قومی کوچ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نیشنل کوچ انکوش بھردواج پر 17 سالہ نیشنل شوٹر نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔ خاتون شوٹر نے فرید آباد کے ہوٹل میں ریپ کا الزام لگایا۔ خاتون شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر مبینہ ریپ کا الزام لگایا۔ ہریانہ پولیس نے خاتون شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد کوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق انکوش بھردواج کو معطل کر کے ایسوسی ایشن نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments