International

شمالی کوریا نے ایک بار پھر کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے

شمالی کوریا نے ایک بار پھر کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے

شمالی کوریا نے ایک بار پھر کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر سیول میں جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ اور اس کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے گراؤنڈ میں پھینکے۔ غباروں کے ساتھ بندھے ہوئے کچرے سے بھرے تھیلوں کی لینڈنگ جنوبی کوریا کے صدراتی دفتر نے دیکھی۔ صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ غباروں کی لینڈنگ کو غور سے دیکھا، کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر غباروں پر گولی نہیں چلائی کیوں کہ اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غباروں کے اندر کیا چیز موجود ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان غباروں میں صرف کاغذ اور پلاسٹک کی تھیلیوں کے ٹکڑے تھے جن میں سے کچھ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے مختلف ایڈریس درج تھے۔ تحقیقات کے بعد کیمیکل، بائیولوجیکل اور ریڈیولاجیکل رسپانس ٹیم نے کہا کہ غبارے خطرناک نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ صدارتی دفتر نے سکیورٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھی شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرائے تھے۔ شمالی کوریا کے اس اقدام پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ عمل شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرے کا سبب ہے۔ ماضی میں جنوبی کوریا اکثر غباروں اور ڈرونز کے ذریعے پروپیگنڈا پمفلٹ، کھانے اور ادویات شمالی کوریا میں بھیجتا رہتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments