International

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق

عراق اور امریکہ نے ستمبر دو ہزار پچیس تک امریکہ کی سرکردگی میں بین الاقوامی اتحادی فوجیوں کےعراق سے انخلا سے اتفاق کیا ہے۔ روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ اس معاہدے کے مطابق ستمبر دو ہزار پچیس تک بین الاقوامی اتحادی افواج عراق سے نکل جائیں گی جبکہ دیگر افواج دو ہزار چھبیس میں عراق چھوڑ کر چلی جائیں گی۔ ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم عراق سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بارے میں ایک سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا اعلان کب کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق عراق سے اتحادی افواج کے انخلاء کا اعلان چند ہفتے پہلے ہونا تھا، لیکن غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے متعلق علاقائی کشیدگی میں اضافے اور کچھ دیگر تفصیلات کے حل کے باعث، اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر معاہدے کا اعلان اسی ماہ کر دیا جائے گا۔ روئٹرز کے مطابق امریکہ اور عراق ایک نئے مشاورتی تعلقات کے قیام پر بھی غور کر رہے ہیں جس میں اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد عراق میں باقی رہنے والے کچھ امریکی فوجیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments