International

ہیٹی میں ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں 24 افراد ہلاک

ہیٹی میں ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں 24 افراد ہلاک

ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے میں سڑک پر ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں چوبیس افراد ہلاک اور چالیس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے نصف بری طرح سے جھلس گئے۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہیٹی کے وزیر اعظم گیری کونیل نے ساحلی شہر میراگوانے کے قریب واقع جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ کچھ شدید زخمیوں کو خصوصی طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کردیا گیا ہے۔ گیری کونیل نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ ایک خوفناک منظر ہے جس سے ہم ابھی گزرے ہیں، درجنوں افراد زخمی اور بری طرح جھلس گئے ہیں۔ ہیٹی کی ایمرجنسی سروسز کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر مرد ہیں جبکہ اس کے علاوہ تین خواتین اور ایک بچہ بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ٹرک کا گیس ٹینک لیک ہو گیا تھا اور اس موقع پر لوگ ایندھن اکٹھا کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ اس شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بہت سے لوگ ٹرک کے قریب موجود تھے جو آگ لگنے کے نتیجے میں بری طرح جھلس گئے۔اسی طرح کا ایک واقعہ میں دوہزار اکیس میں کیپ ہیٹین میں پیش آیا تھا جس میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ واقعہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا تھا کہ لوگ ایک ٹینکر سے لیک ہونے والے ایندھن کو جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments