International

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

چین میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔ سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اُڑ گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اُڑنے سے بچایا۔ سمندری طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments