International

دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا

دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا

حال ہی میں ماں بننے والی بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خرید لیا۔ 8 ستمبر کو بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد گزشتہ دنوں دیپیکا کو ڈسچارج کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی تھیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب دیپیکا کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔ میڈیا کے مطابق دیپیکا نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ایک اپارٹامنٹ خریدا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے یہ اپارٹمنٹ ساگر ریشم کوآپریٹو سوسائٹی کی 15ویں منزل پر خریدا، جو ایک پوش علاقہ ہے اور اپنے سمندری نظاروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیپیکا کا یہ نیا اپارٹمنٹ شوہر رنویر سنگھ کی والدہ اور ان کی ساس انجو بھونانی کے گھر کے بالکل ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی اور رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments