لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکی میں دھماکوں سے متعلق ریڈیو مصنوعات بنانے والی جاپانی کمپنی آئی کوم (Icom) کا بیان سامنے آیا ہے۔ لبنان میں اسرائیل نے پہلے ایک ساتھ سیکڑوں پیجرز میں دھماکے کیے جس میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، پھر اگلے ہی روز حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکی میں بھی دھماکے کیے گئے جن میں 20 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واکی ٹاکی میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے اسرائیل نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی حلوی نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے پاس بہت سی مزید صلاحیتیں ہیں جو ابھی تک ہم نے حزب اللہ کے خلاف لڑائی میں استعمال نہیں کیں، ہمارا پلان مرحلہ وار ہے اور ہر مرحلے پر حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں تباہ ہونے والے واکی ٹاکی پر آئی کوم کا لوگو اور میڈ ان جاپان واضح طور پر دیکھا گیا۔ اس حوالے سے جاپانی کمپنی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی اطلاعات ملی ہیں کہ لبنان میں جو ریڈیو مصنوعات تباہ ہوئیں اس پر آئی کوم کا لوگو تھا، لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے واکی ٹاکیز 2004 سے 2014 تک بنائے اور برآمد کیے، ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس معاملے پر کمپنی ایک تفصیلی بیان جاری کرے گی۔
Source: social media
اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
چین میں جاپانی اسکول کے قریب 10سال کا بچہ چاقو حملے میں ہلاک
ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا چوری شدہ مواد بائیڈن کیمپ کو ارسال کیا، امریکا
اسرائیل کو جارحانہ اسلحہ سپلائی روکنے کا مسودہ پیش کروں گا : برنی سینڈرز کا اعلان
کیا مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرالیا؟ ویڈیو وائرل
حزب اللہ اور عراقی مزاحمتی فورس نے دہشتگرد اسرائیلی فوج پر کیا حملہ
دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا
لبنان دھماکے: واکی ٹاکیز کس ملک کی تھیں؟ کمپنی کا بیان سامنے آگیا، تحقیقات شروع
’پیجر‘کے بعد لبنان میں ’واکی ٹاکی‘دھماکوں سے 14 ہلاکتیں، 450 زخمی
لبنان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب
اسرائیل ایک سال میں فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، یو این جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور
لبنان میں پیجرز سے دھماکے : کیا اسمارٹ فونز کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
پرتگال نے جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے اسپین اور مراکش سے مدد طلب کرلی
اسرائیل کی تنازعات وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں: ترک صدر