International

’پیجر‘کے بعد لبنان میں ’واکی ٹاکی‘دھماکوں سے 14 ہلاکتیں، 450 زخمی

’پیجر‘کے بعد لبنان میں ’واکی ٹاکی‘دھماکوں سے 14 ہلاکتیں، 450 زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کو کہا ہے کہ بیروت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکیز پھٹنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ تین سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں واکی ٹاکی دھماکے ہوئے اور ان میں سے دو دھماکے دو مختلف گاڑیوں میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھنے جانے والے بیروت کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بدھ کے روز بھی پیجر اور ڈیوائسز کے دھماکے ہوئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے دھماکوں میں 14 افراد کی ہلاکت اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم ایک دھماکا گذشتہ روز پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے دوران ہوا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سوہمور کے علاقے میں ڈیوائسز کے پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بلبعک کے ہسپتال میں موجود ذرائع نے بتایا کہ اب تک واکی ٹاکی دھماکے میں زخمی کم از کم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ واکی ٹاکی بھی پانچ ماہ قبل اسی وقت خریدے گئے تھے جب پیجر کی خریداری کی گئی تھی۔ دوسری جانب حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا بدلہ لینے کے لیے آج اسرائیلی فوج کی توپوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments