International

دھماکہ خیز"پیجر" آلات ایک نئی کھیپ میں لبنان پہنچے تھے،انہیں راستے میں ہیک کیا گیا

دھماکہ خیز"پیجر" آلات ایک نئی کھیپ میں لبنان پہنچے تھے،انہیں راستے میں ہیک کیا گیا

لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال پورٹ ایبل وائر لیس کمیونی کیشن ڈیوائسز ’’پیجرز‘‘ میں لگاتار ہونے والے دھماکوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال پورٹ ایبل مواصلاتی اور ریڈیو آلات منگل کو یکے بعد دیگرے اور بیک وقت پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ چار سال قبل بیروت کے قریب ایک بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر غیر معمولی سکیورٹی اور ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا اور تازہ دھماکوں کے بعد ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔ دریں اثنا اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ دھماکے مسلسل آدھے گھنٹے تک جاری رہے، چینل 13 کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے وائر لیس مواصلاتی نظام میں گھس کر اسے اڑا دیا۔ ایک نئی کھیپ اور حیران کن معلومات باخبر افراد نے بتایا کہ خراب شدہ پیجرز ایک نئی کھیپ سے تھے جو حزب اللہ کو حالیہ دنوں میں موصول ہوئی تھی۔ حزب اللہ کے ایک اہلکار نے وضاحت کی کہ سیکڑوں جنگجوؤں کے پاس ایسے آلات ہیں۔ شروع میں یہ خیال کیا گیا یہ آلات میلویئر کی وجہ سے زیادہ گرم ہونے پر پھٹ گئے ہیں۔ باخبر سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پھٹنے والے مواصلاتی آلات تازہ ترین ماڈل تھے جو حزب اللہ نے پچھلے چند مہینوں میں لائے تھے۔ دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ پیجر ڈیوائسز ایک ایرانی کمپنی نے تیار کی ہیں جبکہ دیگر رپورٹس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ برازیل سے درآمد کیے گئے تھے۔ مشرق وسطیٰ میں قائم سکیورٹی اور رسک مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم لی بیک انٹرنیشنل کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مائیکل ہورووٹز نے کہا کہ اس کی وجہ غالباً میلویئر ہے جس کی وجہ سے پیجر کی بیٹریاں زیادہ گرم اور پھٹ جاتی ہیں۔ ان بیٹریوں کے گرم ہونے سے ان کے قریب رکھا مواد پھٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ "دونوں صورتوں میں یہ ایک بہت ہی نفیس حملہ ہے۔ خاص طور پر اگر یہ ایک جسمانی خلاف ورزی ہے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو ان آلات کی مصنوعات تک رسائی حاصل ہے۔ یہ حزب اللہ کے لیے ایک پیغام کا حصہ ہو سکتا ہے‘‘۔ العربیہ/الحدیث ذرائع نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ان آلات کے اچانک پھٹنے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کے چہروں پر شدید زخم آئے۔ ادھر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے ارکان کو خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔ العربیہ/الحدث کے ذرائع نے تصدیق کی کہ حزب اللہ نے اپنے تمام اراکین کو ان آلات کو فوری طور پر ترک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ الضاحیہ جسے حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔ ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments