International

پاکستانی قومی  ترانے کی مبینہ بے ادبی پر افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستانی قومی ترانے کی مبینہ بے ادبی پر افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی مبینہ خلاف ورزی کے ارتکاب کے بعد دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں پاکستانی قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہو گئے۔ لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان پاکستان کے قومی ترانے کی بے ادبی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچا رہے ہیں۔ ادھر ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments