International

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، ایلون مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، ایلون مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد کی جانے والی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔ ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ کیوں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ مہینوں میں 2 قاتلانہ حملے ہوئے ہیں، جبکہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو کسی بھی ایسے حملے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایکس کے نے بعد میں وضاحت کی کہ یہ پوسٹ ایک مذاق تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اتوار کی رات متعدد مطالبات کے باوجود اپنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے انکار کردیا تھا اور ایک جواب میں کہا تھا کہ "بات یہی ہے کہ کسی نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی نہیں کی، اور نہ ہی کرے گا۔" تاہم بعد میں ایک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ نے مسک کو قائل کرلیا کہ ان کی نیت غلط طور پر سمجھی جا سکتی ہے۔ جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ "ٹھیک ہے، میں وہ نہیں کرنا چاہتا جو انہوں نے کیا، چاہے مذاق میں ہی ہو۔" اور پھر انہوں نے بعد میں کئی پوسٹوں میں وضاحت کی کہ ان کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ محض ایک مذاق تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت ان پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تھی، واقعے کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا ہے۔ اس سے قبل 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو بھی ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments