International

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی۔ تہران نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کا باضابطہ دعوت نامہ دے دیا ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا حوثی باغیوں کو ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یمن کے حوثیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بنایا گیا میزائل اسرائیل پر حملے میں استعمال کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے جس سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی گروپ نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ ایرانی صدر نے کہا ہم خود پر پابندیاں نہیں چاہتے، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کام کرنا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب ہمارے جوہری معاہدے سے توقعات رکھتا ہے لیکن بدلے میں کچھ نہیں کرتا، جوہری معاہدے اور پابندیوں پر مغرب سے بات چیت کےلیے تیار ہیں۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے باوجود ایران پڑوسی اور دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنےکی ناپاک کوشش کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments