International

چین کا غیر ملکیوں کیلئے چینی بچے گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان

چین کا غیر ملکیوں کیلئے چینی بچے گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان

چین نے غیر ملکیوں کے لیے چینی بچوں کو گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مزید چینی بچوں کو گود لینے کے لیے بیرونِ ملک نہیں بھیجا جائے گا، صرف وہی غیر ملکی چینی بچے گود لیے سکیں گے جن کا بچوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہو گا۔ چین نے باضابطہ طور پر 1992ء سے غیر ملکیوں کے لیے چینی بچوں کے گود لینے کی پالیسی شروع کی تھی۔ اس پالیسی کے تحت دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد چینی بچوں کو غیر ملکی جوڑوں نے گود لیا۔ چائنا چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے مطابق ان بچوں میں سے تقریباً نصف بچے امریکا میں گود لیے گئے ۔ چین کی جانب سے پابندی کے اعلان کے بعد سینکڑوں امریکی خاندانوں کے لیے غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جن کی چینی بچوں کو گود لینے کی درخواستوں ابھی زیرِ التواء ہیں۔ بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے چین سے نئی ہدایت پر تحریری وضاحت مانگی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments