International

خاتون انفلوئنسر سے "خصوصی" تعلقات ، اطالوی وزیر ثقافت مستعفی

خاتون انفلوئنسر سے "خصوصی" تعلقات ، اطالوی وزیر ثقافت مستعفی

اطالیہ کے وزیر ثقافت Gennaro Sangiuliano ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کے ساتھ تعلقات کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اکتالیس سالہ انفلوئنسر کا نام ماریا روزاریا ہے۔ جینارو نے ملک کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ "ان تکلیف دہ ایام کے دوران میں طویل اور سنجیدہ غور کے بعد میں نے بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے"۔ جینارو خاتون وزیر اعظم کی حکومت میں مستعفی ہونے والے پہلے وزیر ہیں۔ مستعفی وزیر کے مطابق وہ اپنی عزت کے دفاع اور اپنی شفافیت ثابت کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پٹیشن داخل کریں گے۔ جینارو نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال مئی میں ماریا کے ساتھ ان کا "جذباتی تعلق" بن گیا تھا تاہم انھوں نے جولائی کے اواخر اور اگست کے اوائل میں اس پر روک لگا دی۔ ماریا نے اگست کے اواخر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے وزیر ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے تاہم جینارو نے فوری طور پر اس کی تردید کر دی۔ جواب میں ماریا نے وزیر ثقافت جینارو کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کر دیں جو مختلف عوامی تقریبات کے موقع پر لی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں ماریا نے ای میلز اور سفری ٹکٹ بھی ظاہر کر دیے۔ بدھ کے روز ایک انٹرویو میں مستعفی وزیر جینارو نے دستاویزی ثبوت دکھا کر باور کرایا کہ انھوں نے ماریا کے اپنے ساتھ تمام اسفار کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور اس سلسلے میں ریاست کا ایک یورو بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ جینارو کا کہنا تھا کہ "پہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں"۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments