International

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا، یوکرین کی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔ یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا۔ امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments