International

اسلامی جہاد گروپ نے طولکرم میں اپنے کمانڈر کی شہادت کا اعلان کر دیا

اسلامی جہاد گروپ نے طولکرم میں اپنے کمانڈر کی شہادت کا اعلان کر دیا

فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے طولکرم میں اپنے کمانڈر کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کمانڈرمحمد جابر جنہیں عام طور پر ابو شجاع کے نام سے جانا جاتا ہے طولکرم کے علاقے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان مین طولکرم میں اس کارروائی کے بارے میں کہا تھا کہ اس کے حملے میں 5 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں کمانڈرابو شجاع محمد جابر بھی شامل تھے۔ کمانڈر ابو شجاع طولکرم بریگیڈ کے کو کمان کر رہے تھے۔ طولکرم بریگیڈ القدس بریگیڈ سے منسلک ہے، یہ اسلامی جہاد گروپ کا عسکری ونگ ہے۔ طولکرم بریگیڈ کی نور شمس پناہ گزین کیمپ میں کافی حمایت پائی جاتی ہے۔ واضح رہے طولکرم کا علاقہ مغربی کنارے مے شمال میں واقع ہے۔اسلامی جہاد گروپ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کمانڈر ابو شجاع محمد جابر نے اپنے کئی دوسرے بھائیوں کے ساتھ ایک ہیرو کے انداز میں شہادت قبول کی ہے، وہ قابض اسرائیلی فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے رہے۔'

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments