International

امریکہ جلد ہی اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہونے والا ہے: روسی عہدیدار

امریکہ جلد ہی اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہونے والا ہے: روسی عہدیدار

اپنے متنازعہ بیانات کے تسلسل میں روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا کہ امریکہ عن قریب خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ کے مطابق میدویدیف نے مزید کہا کہ امریکہ میں ایک نئی ہونے والی ہے اور امریکہ اس کا منتظر ہے۔ میدویدیف نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ "بیسویں صدی میں سوویت یونین کے خلاف پابندیاں تھیں۔ وہ اکیسویں صدی کے دوران بے مثال پیمانے پر واپس آئیں"۔ روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے مزید کہا کہ "ایک نئی خانہ جنگی کے تناظر میں امریکہ کا خاتمہ ایک قریب ہے۔ یہ کوئی اتفاقی بات نہیں ہے کہ ہالی ووڈ اس پر فلمیں بنا رہا ہے"۔ خیال رہے کہ دیمتری میدویدیف وقتاً فوقتاً ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے خلاف ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان جاری بیانات کی بڑھتی ہوئی جنگ کے ایک حصے کے طور پر متنازعہ بیان دیتے رہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments