روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے بیچ فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ یہ بات سرکاری میڈیا نے آج ہفتے کے روز بتائی۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ نے یہ عزم کیا کہ ان کا ملک یوکرین میں روس کی جنگ کی "بھرپور حمایت" کرے گا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلوسوف کا دورہ "دونوں ملکوں کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، دونوں ملکوں کے بیچ دوستانہ اور متبادل تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کی افواج کے بیچ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا"۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کی حمایت کی تھی۔ ماسکو اور پیانگ یانگ دونوں ہی اسے مشرق میں نیٹو اتحاد کی "غیر ذمے دارانہ" پیش قدمی اور امریکا کے زیر قیادت اقدامات کے جواب میں دفاعی رد عمل قرار دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق نیٹو اور امریکا کے اقدامات کا مقصد روس کی بطور ایک طاقت ور ریاست حیثیت ختم کرنا ہے۔ مغرب یہ سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا کے تقریبا 10 ہزار فوجی روس کے مغربی حصے میں یوکرین کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے کورسک بھیجے گئے۔ ماسکو اور پیانگ یانگ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ کم یونگ اُن کے مطابق مغربی طاقتوں کا روس پر حملوں کے لیے یوکرین کو اپنے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ یہ "تنازع میں براہ راست عسکری مداخلت" ہے۔ شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم کا مزید کہنا تھا کہ روس کا دشمن قوتوں کو قیمت چکانے پر مجبور کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا اپنے دفاع کا حق استعمال کرنا ہے، کیوں کہ یہ روس کے خلاف جنگ میں ایک دشمن وجود کے طور پر ظاہر ہوئی ہیں۔ فروری 2022 میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد سے روس اور شمالی کوریا نے اپنے فوجی تعلقات میں اضافہ کیا ہے۔ شمالی کوریا اور روس کو اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ پیانگ یانگ کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام اور ماسکو کی یوکرین میں لڑائی ہے۔ دونوں ملکوں نے رواں سال جون میں تزویراتی شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے مطابق کسی بھی حملے کی صورت میں متبادل عسکری مدد کی جائے گی اور مغرب کی جانب سے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے اپنی افواج روس میں بھیجے جانے کے نتیجے میں جنوبی کوریا اب یوکرین کے ساتھ اپنے سیکورٹی تعلقات گہرے بنانے پر مجبور ہو گیا ہے۔
Source: social media
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
بھوک کی شدت سے غزہ میں عوام بے ہوش؛ ڈبلیو ایچ او کی انتہائی دل دہلانے والی رپورٹ
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے حامی بھرلی، ٹرمپ نے خیر مقدم کیا
ایرانی صدر کا اسرائیلی جرائم کیخلاف مسلم اتحاد کا مطالبہ
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
امریکی ریاست ٹیکساس اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر
برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت/ 20 سے زائد مظاہرین گرفتار