بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا۔ سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔ شکیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔ شکیب الحسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی، ان کا جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں نام بھی شامل ہے۔ شکیب الحسن نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔
Source: social media
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا ایک سال پہلے اعلان
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ذو معنی پوسٹ
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا ایک سال پہلے اعلان
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان
دوسرا ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ 127 رنز خسارے میں، پاکستان کی گرفت مضبوط
شکیب الحسن نے بنگلادیش واپسی پر یو ٹرن لے لیا، وجہ بھی بتادی