Sports

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ پاکستان ی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments