بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ 39 سالہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حالیہ میڈیا سے گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے، اس لیے میں سب کچھ واضح کرنا چاہتا ہوں۔ شکیب الحسن نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے، میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلادیش کے لیے کھیلوں، موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہوتی ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا صرف سیاست کے ذریعے ہی کیا جائے، سیاست کے بغیر بھی ملک کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ البتہ سیاست کے ذریعے چیزیں کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کروں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی مقصد کے ساتھ میں بنگلادیش کے عوام سے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتا ہوں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے