بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے۔ بنگلا دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سیکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے پر زور دیا ہے۔ ایڈوائزر یوتھ اینڈ اسپورٹس آصف محمد کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کو اپنے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سیکیورٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کسی کو سیکیورٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سیکیورٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ آصف محمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے، اگر ہزاروں لوگ چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا؟ پولیس کانسٹیبل اور ایک گن مین کیا کر سکیں گے، اس لیے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرنا ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سیکیورٹی نہیں دی جا سکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔ واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکیورٹی طلب کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے، شکیب الحسن عوامی لیگ کے سابق ممبر ہیں، وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ شکیب الحسن نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومتی تبدیلی اور قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب الحسن اب تک وطن واپس نہیں گئے ہیں۔
Source: social media
آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی
بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
بمراہ نمبر ون گیندباز، یشسوی اور کوہلی کی چھلانگ
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین
افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب