Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکا نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی
امریکا نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی — September 17, 2026
واشنگٹن: امریکی فوج نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی، میری لینڈ میں ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس میں ایئر فورس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکا نے زمین کے اوپر خلا میں اپنے ہتھیار نصب کیے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرفورس سیکریٹری نے کانفرنس کے شرکاء کو یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ امریکا کے نصب کردہ ہتھیار کتنے اور کس نوعیت کے ہیں؟

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ زمین کے ساتھ خلا میں بھی امریکی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی تنصیب ضروری تھی۔

پچھلے سال صدر ٹرمپ نے ’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کا اعلان کیا تھا، جس میں خلا میں نصب سینسرز اور انٹرسیپٹرز کا نظام شامل ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم دنیا کے دوسری طرف سے فائر میزائلوں کو بھی روک سکے گا۔

پنٹاگون کے مطابق روس اور چین سے فائر کیے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے نئے سسٹم کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن: امریکی فوج نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی، میری لینڈ میں ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس میں ایئر فورس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکا نے زمین کے اوپر خلا میں اپن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn