گوہاٹی، 21 نومبر : ہندستان کے ٹیسٹ کپتان شبھمن گل گوہاٹی میں ہفتے سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کولکاتہ ٹیسٹ کے دوران گل کو گردن میں چوٹ لگی تھی اور وہ پورے میچ سے باہر رہے تھے ۔ ہندستان کے نائب کپتان رشبھ پنت اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ کولکاتہ میں گل کے میدان چھوڑنے کے بعد بھی پنت نے کپتانی کی تھی، لیکن رسمی طور پر کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ کولکاتہ کے ایک اسپتال کی نگرانی میں کچھ وقت گزارنے کے بعد گل 19 نومبر کو گوہاٹی پہنچے تھے ، لیکن اب یہ طے ہو گیا ہے کہ وہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ جمعہ کی صبح بی سی سی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، گل اپنی چوٹ کی مزید جانچ کے لیے ممبئی جائیں گے ۔ ای ایس پی این کرک انفو نے جمعرات کو ہی یہ بتایا تھا کہ اگر گل اتنی جلدی کھیلتے ہیں تو انہیں دوبارہ گردن میں کھنچاکی شکایت ہوسکتی ہے ۔ اس لیے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ یہ صورتحال جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر سے شروع ہونے والے تین ایک روزہ میچوں میں ان کے انتخاب کے امکانات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے ۔ اس سیریز کے لیے 23 نومبر کو ٹیم منتخب کیے جانے کی امید ہے ۔ گل کا کوئی متبادل نامزد نہیں کیا گیا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ سائی سدرشن، دیودت پڑیکل اور نتیش کمار ریڈی میں سے کوئی ایک گل کی جگہ لے گا۔ تاہم، ٹیم کے توازن کو دیکھتے ہوئے ان میں سے کسی دو کو بھی جگہ مل سکتی ہے ۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی