بھارت کے اوپنر بیٹر شبھمن گل نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارت کے بیٹر شبھمن گل گزشتہ دو ماہ سے انجری کے باعث ٹیم باہر ہیں اور انہوں نے آئندہ سال 50 اوور کے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں۔ شبھمن گل جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گرن میں چوٹ لگنے کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف صرف تین ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ تاہم اوپنر بیٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی میں مجھے جہاں ہونا چاہیے میں وہیں پر ہوں۔ جو بھی میری قسمت میں لکھا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ چیز مجھ سے چھینی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ اچھا کھیل کر اپنی ٹیم اور ملک کو جیت دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سلیکٹرز کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔ ان کا فیصلہ مجھے قبول ہے۔ میں ٹی-20 ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے وہ ہمارے لیے ورلڈ کپ جیت کر لائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے اتوار کو وڈودرا میں کھیلا جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی